کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے کہا ہے کہ وہ بچے گود لینا نہیں چاہتیں ، یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، جوابدہ نہیں ہونا چاہتیں کہ انہوں نے اس بچے کے حقوق پورے نہیں کیے۔ حال ہی میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویومیں نادیہ افگن نے بتایا تھا کہ گزشتہ 15سال کے دوران ان کے دو حمل ضائع ہو چکے ہیں جب کہ تین بار انہوں نے بے اولادی کا علاج بھی کروایا مگرکامیابی نہیں ہوئی،ابمیں بچے کو گود لینے کا رسک اورذمہ داری نہیں لے سکتی،میرے ذہن میں کچھ سوالات تھے جس کی وجہ سے میں یہ فیصلہ نہیں لے سکی، کیا میں اسے ماں جیسا پیار دے سکوں گی؟ کیا میرا خاندان اس بچے اور دیگر بچوں میں فرق نہیں کریں گے؟ نادیہ افگن نےبتایاکہ میرے شوہر مجھ سے 12 سال چھوٹے ہیں، اگر دو لوگوں کے درمیان ایک دوسرے کے لیے عزت اور پھر محبت ہے تو عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔