لاہور(سٹاف رپورٹر)مال بردار گاڑیوں پر مقررہ کردہ وزن سے زائد لادنے پر کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/11/LCCA-1024x682.jpg)
ڈی آئی جی موٹروے پولیس سید فرید علی نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں صدر چیمبر آف کامرس کاشف انور سے میٹنگ کے دوران کیا۔ملاقات میں موٹر ویز اور ہائی ویز پر ایکسل لوڈ کنٹرول کرنے بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/11/Syed-Fareed-Ali-DIG-1024x682.jpg)
ڈی آئی جی سید فرید علی نے کہا کہ موٹرویز اور ہائی ویز پراوولوڈنگ پرقابو پانے کیلئے ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم کا نفاذ 15 نومبر 2023 سے ہو چکا ہے،زائد وزن لادنے پر مال بردار گاڑیوں کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے اور اس بارے پیٹرولنگ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں،اضافی وزن ہونے کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا اور سامان کو آف لوڈ کر دیا جائے گا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/11/DIG-Motorway-Police-Syed-Fareed-Ali-1024x682.jpg)
ڈی آئی جی موٹروے پولیس سید فرید علی نے صدر چیمبر آف کامرس کاشف انور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس ایکسل لوڈ پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنا رہی ہے۔صدر چیمبر آف کامرس کاشف انور نے بھی اپنی تجاوزات پیش کیں جس پر ڈی آئی جی موٹروے پولیس سید فرید علی نے ان تجاوزات پر نظر ثانی کی یقین دہانی کروائی۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/11/Syed-Fareed-Ali-DIG-Motorway-Police-1024x682.jpg)
دوسری طرف ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ موٹرویز اور ہائی ویز پر 15 نومبر 2023 سے ایکسل لوڈ رجیم کا نفاذ ہو چکا ہے۔