پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) کوہستان میں جرگے کے حکم پر لڑکی کے قتل پر نگران حکومت کا فوری ایکشن ،ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کا حکم جاری ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سید ارشد حسین نے ایڈشنل سیکرٹری داخلہ سے رابطہ کرکے واقعہ کی فوری انکوائری اور رپورٹ طلب کر لی ،وزیر اعلیٰ نے آئی جی پولیس کو واقعہ میں ملوث تمام افرا د کی فوری گرفتاری کو حکم بھی جاری کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں : کوہستان میں ایک اور ویڈیو سکینڈل ،ایک لڑکی قتل ،دوسری کو عدالت نے بچا لیا