اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت شروع ،عمران خان کو پیش نہ کیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جج ابوالحسنات نے کہا کہ ایک خط آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی خطرات کی وجہ سے چیئرمین تحریک انصاف کو پیش نہیں کیا جا سکتا ۔وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ انڈر ٹرائل قیدی کو پیش کرنا جیل حکام کی ذمہ داری ہے ،عمران خان کو پیش نہ کرنا اعلیٰ عدالت کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے ،کس انٹیلی جنس ایجنسی نے خطرے کی بات کی ہے ،خط میں جو باتیں کی گئی ہیں وہ ہوا میں ہیں ،آج دو بجے تک چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کرنے کا حکم دیا جائے ،پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت سیکیورٹی ٹھریٹس کو دیکھتے ہوئے مناسب آرڈر جاری کر دے ۔عدالت نے عمران خان کی پیشی کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا جو تھوڑی دیر تک سنا دیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں : چاغی میں طوفانی بارش ،پاک ایران ریل سروس بند