اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ اداروں کو سیاست میں دھکیلا ہے ،ایک اور سلیکشن ہو تی ہے تو ملک کیلئے نقصان دہ ہو گا ۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کنڈی نے کہا کہ نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ کہاں گیا ،لگتا ہے اسے ایون فیلڈ میں ہی چھوڑ آئے ہیں ،بلاول کے ورکرز کنونشنز کو عوام میں بے حد پزیرائی ملی جسے دیکھ کر ن لیگ نے ہینڈ بریک لگا لی اور عوام میں نہیں جا رہے ،آپ سلیکٹ ہو کر لاڈلے بننا چاہتے ہیں تو پھر اتنی مشقت کی کیا ضرورت تھی ،پہلے بھی ایک سلیکشن اور لاڈلہ ملک کو اس تباہی تک لے آیا ہے ،عمران خان کو لانا دودھ میں پانی ملانا تھا تو آپ کو لانا تو پانی میں دودھ ملانے کے مترادف ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : مہنگائی کے ماری قوم کو بجلی کا جھٹکا،ساڑھے 3روپے یونٹ اضافہ کی تیاری