لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا ہمارے لیے چیلنج ہے جس میں بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرینگے ،بہترین ٹیم سلیکٹ کی گئی ہے ۔
شان مسعود نے لاہور میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ جس طرح کی ٹیم چاہتے تھے ویسی ہی آسٹریلیا کے دورے پر جا رہی ہے ،بابر اعظم سب سے بہتر بیٹر ہیں ،وہ اپنی پوزیشن پر ہی کھیلیں گے ،کپتانی عارضی ہے ،جب تک پرفارم کروں گا کھیلوں گا ۔میرے لیے پاکستان پہلے ہے کپتانی بعد میں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں ؛ اداکارہ مریم نفیس کرکٹر اعظم خان کی حمایت میں سامنے آگئیں