”عمران خان ہی چیئرمین تھے ہیں اور رہیں گے “نامزد پارٹی چیئرمین علی گوہر کی جذباتی گفتگو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین بیرسٹر علی گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان ہی چیئرمین ہیں اور رہیں گے ،ان کے واپس عہدے پر آنے تک احسن طریقے سے ذمہ داری نبھاﺅں گا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی گوہر نے کہا کہ عمران خان ہی پارٹی کے تاحیات چیئرمین تھے ہیں اور رہیں گے ،مجھ پر اعتماد کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ،میں ان کے جانشین کی حیثیت سے ان کی واپسی تک ذمہ داری نبھاﺅں گا ۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف نے اعلان کر دیا،چیئرمین شپ کیلئے بیرسٹر گوہرکا نام فائنل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں