کوئٹہ (مانیٹرینگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کنڈی نے کہا ہے کہ ن لیگ عوام میںجانے سے ڈر رہی ہے ،پنجاب میں سویپ کے دعوے کرنے والے عوام میں کیوں نہیں جاتے ۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کنڈی نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ اداروں کو سیاست میں دھکیلا ہے ،نواز شریف کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نے الوداع کہا ،اگر صرف ایک شخص سے ایسا سلوک ہو گا تو سوال ضرور اٹھیں گے ۔شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک سے نفرت کا خاتمہ چاہتی ہے ،آصف زرداری نے بلوچستان میں زیادتیوں پر معافی مانگی ،آغاز حقوق بلوچستان کا آغاز بھی پی پی نے کیا ،ہم عوام میں مزید تقسیم نہیں چاہتے ،18ویں ترمیم کے تحت بھی بلوچستان کو حقوق دینے کی کوشش کی ۔
