افسوس !اسلام آباد کو نظر نہیں آتا،بلوچستان پاکستان کا دل ہے ،زرداری

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں ایک عظیم ملک بنائیں گے ،بلوچستان پاکستان کا دل ہے ،افسوس اسلام آباد کو یہ نظر نہیں آتا ۔
کوئٹہ میں پارٹی کے یوم تاسیس پر خطاب کرتے ہوئے زرداری نے کہا کہ قوم کولیڈر چلاتے ہیں ،بلاول کو یوتھ اور قوم کا لیڈر بنانا ہے ،بلاول نے وزیر خارجہ بن کر سر فخر سے بلند کر دیا ،لوگ آج اسے اس کی شناخت سے جانتے ہیں ،بلوچستان والوں کی محرومیوں کو دور کرنا ہو گا ،پاکستان میں ہر خوبی موجود ہے ،ہم اسے دنیا کا عظیم ملک بنائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : نوازشریف اپنی کرتوتوں کا حساب دینے کیلئے تیار رہیں ،پرویز الٰہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں