pervez accident

عدالت جاتے پرویز الٰہی کی گاڑی کو حادثہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ کو عدالت پیشی کیلئے لاتے ہوئے گاڑی کی ٹکر ہو گئی ،پرویز الٰہی حادثہ میں محفوظ رہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پرویز الٰہی کو عدالت لیجانے والی سرکاری گاڑی استنبول چوک میں وکیل کی گاڑی سے ٹکرا گئی حادثہ میں وکیل کی گاڑی کو نقصان پہنچا ،ایف آئی اے کی عدالت میں پرویز الٰہی نے ازالہ کیلئے وکلا کو 60ہزار روپے دیے جسے وکلا نے لینے سے انکار کیا تاہم پرویز الٰہی نے زبردستی انہیں پیسے دیے اور کہا کہ آپ میرے بچے ہیں بس دعا کریں میں اس کیس میں بری ہو جاﺅں ۔

یہ بھی پڑھیں : نوازشریف اپنی کرتوتوں کا حساب دینے کیلئے تیار رہیں ،پرویز الٰہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں