”مرے کو مارے شاہ مدار “ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ا وگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی کلو کا اضافہ کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمت 3 روپے 82 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا ،قیمت میں اضافہ کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 45 روپے 18 پیسے کا اضافہ کرتے ہوئے دسمبر کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3ہزار 7 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وکیل اور کلائنٹ کی ذاتی آڈیو لیک کرنے والے شرم کریں ،لطیف کھوسہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں