پرویز الٰہی کی اہلیہ اور بیٹے کی ضمانت میں توسیع

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر اعلیٰ کی اہلیہ اور بیٹے کی ضمانت میں توسیع کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت میں لاہور کے ماسٹر پلان میں مبینہ بدعنوانی کے مقدمہ کی سماعت ہوئی ،عدالت نے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی اور بیٹے راسخ الٰہی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20دسمبر تک توسیع کا حکم جاری کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں