اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور معروف قانونی ماہر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ہاتھ ہو گیا ہے،انہیں کتنے بھی کرپشن کیسز سے ریلیف دیدیا جائے نااہلی ختم نہیں ہو سکتی۔
یہ بھی پڑھیں : سب اپنے گھروں کی فکر کریں،کسی کی بھی آڈیو لیک ہو سکتی ہے،علیمہ خان
پاکستان ٹائم کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ سمیع اللہ کیس میں سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل کیا ہے،سپریم کو رٹ کا لارجر بینچ ہی اس نا اہلی کو ختم کر سکتا ہے،5 ججز کے فیصلے کو ختم کرنے کے لئے 7 ججز کا فیصلہ چاہئے،نواز شریف کے کیس میں بھی ان کے وکلا نے ریویو فائل کیا جو خارج کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر سیٹ سے الیکشن لڑے گی اور عمران خان خود بھی امیدوار ہوں گے،آئین میں لکھا ہے کہ قومی اسمبلی کی 342 سیٹیں ہوں گی لیکن انہوں نے 5 سیٹیں اڑا دی ہیں،یہ صوبائی خودمختاری میں مداخلت ہے جو نہیں ہونی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں : سب اپنے گھر وں کی فکر کریں ،کسی کی بھی آڈیو لیک ہو سکتی ہے ،علیمہ خان