luxury cars

چیف جسٹس کو ملنے والی لگژری گاڑیوں کی نیلامی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ملنے والی 2 مہنگی گاڑیوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو دی گئی 2 لگژری گاڑیوں کی نیلامی کے لیے سیکریٹری کابینہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں خریدی گئی 61 ملین کی مرسڈیز بینز نیلام کی جائے گی،اس کے ساتھ ہی پنجاب حکومت کی فراہم کی گئی بلٹ پروف لینڈ کروزر بھی نیلام کی جائے گی۔خط میں کہا گیا ہے کہ آئینی عہدوں کے لئے لگژری گاڑیاں درآمد کرنا مناسب نہیں چیف جسٹس نے دونوں گاڑیاں استعمال نہیں کیں،گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل رقم پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : 190ملین پاﺅنڈ کیس ،عمران خان سمیت 8ملزمان کیخلاف نیب ریفرنس دائر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں