dubai conference

عالمی ماحولیاتی کانفرنس کا دبئی میں اجلاس جاری ،نگران وزیراعظم سمیت100 عالمی رہنما شریک

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28 کا دبئی میں اجلاس جاری ،100سے زائد عالمی رہنما شریک ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بھی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28میں شریک ہیں ،اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں ،بڑی کمپنیز کو ماحول دوست کاروبا راور قابل تجدید توانائی کی طرف آنا ہو گا ۔برطانیہ کے شاہ چارلس نے کہا کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک نتائج بھگتے ہیں ،دنیا کو مستقبل میں زیرو نکاربن پالیسی اپنانا ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں : طالبات کی بس پر فائرنگ کے 6ملزم گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں