بیرسٹر گوہر علی نے تحریک انصاف کا چیئرمین منتخب ہوتے ہی دبنگ اعلان کر دیا

پشاور(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے نو منتخب چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے پارٹی کا اہم ترین عہدہ سنبھالتے ہی دبنگ اعلان کر دیا،ایسی بات کہہ دی کہ تحریک انصاف کے ورکرز خوشی سے نہال ہو جائیں۔
“پاکستان ٹائم“کے مطابق بیرسٹر گوہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم منصب سونپنے پر پارٹی کا شکر گزار ہوں،جو پارٹی سربراہ کا فیصلہ ہوتا ہے وہی ہمارا ہوتا ہے،عوام کی سننی چاہئے لہٰذا اس مرتبہ عوام کی آواز کو سنا جائے گا،یہ منصب میرے پاس امانت کے طور پر رہے گا،پارٹی سربراہ عمران خان تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے جو ذمہ داری ملی ہے اسے احسن طریقے سے نبھاوں گا،پاکستان میں 175 سیاسی جماعتیں ہیں مگر آج تک کسی پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو ایسے نہیں دیکھا گیا اور جیسے ہمارا الیکشن ہوا کسی سیاسی جماعت کا ایسا الیکشن نہیں ہوا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 180 کیسز بنائے گئے، آدھے سے زائد رہنما انڈر گراونڈ ہیں،فارن فنڈنگ صرف پی ٹی آئی کی دیکھی گئی باقی جماعتوں کی نہیں،البتہ ہم نے ملک کو آگے لیکر جانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں