shah mehmood

”صدر مملکت کو عدالت میں طلب کیا جائے“شاہ محمود کا خصوصی عدالت کے جج سے مطالبہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود نے کہا ہے کہ ایسے کیس میں ٹرائل کیا جا رہا ہے جس کاکوئی سر پیر نہیں ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران شاہ محمود نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے ترمیمی قانون سے صدر انکاری ہیں ،صدر مملکت کو عدالت طلب کیا جائے ،وہ حلف لیکر بتائیں کہ انہوں نے ترمیم منظور کی یا نہیں ۔عدالت نے جواب میں ریمارکس دیے کہ آپ پر ترمیمی قانون کی کوئی شق لاگو نہیں ہو گی ،آپ کا ٹرائل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شق 9اور 5کے تحت ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں : ”چیف جسٹس کو آئینی ذمہ داریوں کا ادراک ہے “عمران خان کے خط پر سپریم کورٹ کا اعلامیہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں