ممبئی(شوبز ڈیسک ) بھارت کی کرائم سیریل سی آئی ڈی میں فریڈرکس کا کردار ادا کرنے والے اداکار دنیش فڈنیس کو دل کا دورہ پڑگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دورہ پڑنے کے بعد انہیں ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر موجود ہیں ، جمعہ کی شب اداکار کی حالت نازک تھی لیکن اب ان کی حالت پہلے سے بہتربتائی جارہی ہے۔