اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی پر سیکرٹری خزانہ کو الیکشن کمیشن میں طلب کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بجٹ میں الیکشن کیلئے 42ارب روپے مختص کیے گئے ،وزارت خزانہ نے ابتک دس ارب جاری کیے ،بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے ،الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے 17ارب روپے درکار ہیں ،وزارت خزانی کو رقم کی ادائیگی کیلئے یاد دہانی بھی کرائی گئی تاہم کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیااور خاموشی اختیار کی گئی ہے ،چیف الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ،آج تفصیلی خط لکھا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں : سابق وزیر شوکت یوسفزئی کو اشتہاری قرار