مدرسے کا قاری جلاد بن گیا،بچے پر بدترین تشدد

ساہیوال(کرائم سیل) سکولوں اوردینی مدارس میں بچوں پر بہیمانہ تشدد کا سلسلہ نہ رک سکا،عارف والا میں قائم دینی مدرسے کا قاری جلاد بن گیا ،کم سن بچے پر وحشیانہ تشدد ،حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے کے لئے مدرسے میں داخل بچے کا جسم نیلا پڑ گیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پنجاب کی تحصیل عارف والا میں مدرسہ کے قاری نے بچے کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔عارف والا میں واقع گاوں67 ای بی میں واقع مدرسہ کے قاری نے 6 سالہ محی الدین کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے باعث بچے کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر نیل پڑ گئے، متاثرہ بچے کے والد نے کارروائی کے لیے تھانہ صدر درخواست دے دی ہے جبکہ پولیس نے درخواست موصول ہوتے ہی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔دوسری طرف متاثرہ بچے کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں اس کے زخموں کا علاج ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں