لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی صدر اور کوٹ لکھپت جیل میں اسیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے عام انتخابات میں نواز شریف اور شہباز شریف کے مقابلے میں حصہ لینے کے لئے ایسا قدم اٹھا لیا کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف بھی دنگ رہ جائیں گی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پی ٹی آئی کی اسیر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے الیکشن لڑنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔آئندہ انتخابات کے لیے سیکرٹری لیگل افئیر تحریک انصاف رانا مدثر کو ذمہ داریاں سونپ دیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن حلقوں سے نواز شریف اور شہباز شریف کاغذات نامزدگی لیں وہاں سے میرے(یاسمین راشد کے)کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں۔دوسری طرف رانا مدثر کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد نے اپنے خلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ جمع کرنے کی ہدایت کی ہے،اسی حوالے سے ان کے خلاف درج تمام مقدمات کاریکارڈ کاغذات نامزدگی میں جمع کرانے کے لیے اکٹھا کیا جا رہا ہے،ڈاکٹر یاسیمن راشد کی تمام ٹیکس ریٹرنز اور متعلقہ دستاویز بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں اور انتخابی شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی حاصل کیے جائیں گے۔رانا مدثر نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے آبائی حلقے سے بھی نامزدگی جمع کرائے جائیں گے،ضمانت نہ ہونے پر ڈاکٹر یاسمین راشد جیل سے الیکشن لڑیں گی۔
