اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانونی ماہر بابر اعوان نے کہا ہے کہ سائفر کیس کوئی کیس نہیں ہے ،اس طرح کے فرضی ٹرائل بند کیے جائیں ۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ یہ سارا کھیل سربراہ پی ٹی آئی کو الیکشن سے روکنے کیلئے جاری ہے ،پی ٹی آئی الیکشن کیلئے تیار ہے ۔ہر حلقے سے امیدوار کھڑے کیے جائینگے ،ہم نے عالمی میڈیا کو عدالت تک رسائی نہ دینے پر احتجاج کیا ،ہائیکورٹ کا واضح حکم ہے کہ میڈیا کو کیس کی کوریج کرنے دی جائے ۔
یہ بھی پڑھیں : مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں،پارٹی کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا ،شاہ محمود