اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل روکنے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر سول سوسائیٹی حرکت میں آ گئی ، توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سول سوسائیٹی کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کے باوجود خلاف ورزی کی جا رہی ہے ،فوج کے زیر حراست افراد کو سول اداروں کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا ،فیصلے کو 43دن گزر جانے کے باوجود ایسا نہیں کیا گیا ،سیکرٹری دفاع نے فیصلے پرعملدرآمد نہیں کرایا ،وہ بددیانتی کے تحت سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کر رہے ہیں ،سول سوسائٹی کی درخواست میں سیکرٹری دفاع کو فریق بنایا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : ”قید پر پریشان نہیں اسے عبادت سمجھتا ہوں “میری گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے ،عمران