کیا مفتاح اسماعیل پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں؟سابق وزیر خزانہ نے خود ہی بتا دیا

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما اکٹر مفتاح اسماعیل کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی خبروں پر سابق وزیر خزانہ خود ہی میدان میں آ گئے اور میڈیا میں پھیلی قیاس آرائیوں کی حقیقت بتا دی۔

”پاکستان ٹائم “کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی اطلاعات کی تردید کر دی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ میں نے سیاست سے علیحدگی اختیار کر لی ہے،کسی سیاسی جماعت میں شریک نہیں ہو رہا،میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے جارہا ہوں،جو سچ نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے ناراض رہنما مفتاح اسماعیل سے رابطہ کر کے انہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں