پشاور (عدالتی رپورٹر )مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ ان کی گرفتاری کے لئے شانگلہ پولیس نےبھی چھاپے مارے مگر وہ ہاتھ نہ آئے۔ پولیس ذرائع نےبتایاکہ شانگلہ پولیس نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے موقع پر شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کے لئے پشاور پہنچی تھی، انٹرا پارٹی الیکشن میں عدم موجودگی پر شوکت یوسفزئی کی گرفتاری نہ ہوسکی، شوکت یوسفزئی کے گرفتار نہ ہونے پر عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دیا ہے۔