لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا اور1000 چوکے مکمل ہوگئے، یہ کارنامہ انجام دینے والے شعیب ملک مجموعی طور پر دنیا کے آٹھویں کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے ٹی 20 کیریئر کے 400 چھکے بھی مکمل کر لیے ہیں۔
