driving licence

نگران حکومت کی پھرتیاں،ڈرائیونگ لائسنس فیس میں بھاری اضافہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کی نگران حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 16 گنا سے زائداضافہ کردیا، طلاق یکم جنوری سے ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ ڈرائیونگ لائسنس کی نئی فیس کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہو گا، یکم جنوری سے قبل ڈرائیونگ لائسنس موجودہ شرح فیس کے مطابق بنائے جائیں گے،یکم جنوری سے لرنر کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر ایک ہزارروپے کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : صنم جاوید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں