کراچی(کامرس رپورٹر)ڈالر کی قدر گرنے کے بعد سونا بھی ایک ہی دن میں ہزاروں روپے سستا ہو گیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق لاہور،ملتان،راولپنڈی،سکھر،حیدرآباد،کراچی،پشاور،کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونا 4200 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 19ہزار 400 روپے کا ہو گیا جبکہ 10گرام سونا 3601 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 88 ہزار 100 روپے کا ہو گیا۔فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کمی سے 2600 روپے ہو گئی۔دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 37 ڈالرز کی بڑی کمی سے 2057 فی اونس کی سطح پر آ گیا۔
