ممبئی (شوبز ڈیسک)معروف بالی ووڈ اسٹار ابھیشک بچن کے شادی کی انگھوٹھی نہ پہننے پراہلیہ ایشوریا رائے سے علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشک بچن ایک تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تو ان کی انگلی سے ہر وقت پہننے رہنے والی شادی کی انگوٹھی غائب تھی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشک کے درمیان علیحدگی سے متعلق افواہوں کا بازار گرم ہو گیا ہے۔گزشتہ کچھ عرصے سے بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی کسی بھی عوامی تقریب میں ساتھ نظر نہیں آئے۔ گزشتہ ماہ ایشوریا رائے نے بیٹی کے ساتھ اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں تاہم ان تصاویر میں بھی بچن خاندان کا کوئی فرد موجود نہیں تھا۔ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی ، ان کے ہاں بیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔ جوڑے میں طلاق کی خبروں نے انکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ تاہم جوڑے کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔