اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلا ف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد نے کہا ہے کہ فیصلے کیخلاف اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ ہی سنے گی ،عمران خان نے 21اکتوبر 2022کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی جس کے بعد 18جنوری کو اپیل واپس لینے کی درخواست دی گئی تھی ،عدالت نے 13ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔
