حلقہ بندیوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ،الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری ،جواب طلب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی حلقہ بندیوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواستوں پر سماعت ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت میں حافظ آباد کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی ،درخواست گزار کا موقف تھا کہ این اے 123اور گکھڑ منڈی کے حلقوں میں تبدیلی کی گئی ،حلقہ بندیاں تبدیل کرتے وقت قانون کو مد نظر نہیں رکھا گیا ،ایک حلقے کی آبادی بڑھا دی گئی دوسرے کی کم کر دی گئی جبکہ قانون میں دیے گئے تناسب سے زیادہ یا کم آبادی کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :ملک بھر سے حلقہ بندیاں عدالت میں چیلنج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں