لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) میجر شبیر شہید نشان حیدر کا آج 52واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق میجر شبیر شہید نے 1971کی پاک بھارت جنگ میں داستان شجاعت رقم کی اور حریف کے دانت کھٹے کیے ،لاہور میں میجر شبیر شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی ،عسکری قیادت نے میجر شبیر شہید کو ان کے کارناموں پر خراج عقیدت پیش کیا ۔
یہ بھی پڑھیں : جسٹس اعجاز الاحسن کی جوڈیشل کونسل میں شمولیت چیلنج