لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں ملزمان پر آئیندہ ہفتے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ ۔
نجی ٹی وی کے مطاق انسداد دہشتگردی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما اعجا ز چوہدری سمیت دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا ،ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کر دی گئیں ،عدالت نے فیصلہ سنایا کہ آئیندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ،آئیندہ سماعت 20دسمبر کو ہو گی ۔
یہ بھی پڑھیں : جسٹس اعجاز الاحسن کی جوڈیشل کونسل میں شمولیت چیلنج