بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک) چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں ایک شخص کی لاش ملی ہے ،تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بہاولپور کے چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صبح ٹائیگر کے پنجرے میں گوشت ڈالنے گئے تو وہاں لاش پڑی تھی ،واقعہ ممکنہ طور پر رات کو پیش آیا ،تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کہ مارا جانے والا شخص پنجرے میں کیسے داخل ہو ا،جس پنجرے سے لاش ملی وہاں چار ٹائیگرز موجود ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ میں دن دیہاڑے ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی