temure jhagra

پاکستان میں اب لندن فارمولا سیاست نہیں چلے گی ،تیمور جھگڑا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سابق وزیر تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا بانی ٹوٹا ہے نہ کارکن ٹوٹے ہیں ،لندن سے آنے والا لاڈلابھول گیا کہ پاکستان بدل چکا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تیمور جھگڑا نے کہا کہ عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ وہ جیل میں رہنے کو تیار ہیں لیکن ڈیل نہیں کریں گے ،پاکستان میں اب لندن فارمولے کی سیاست نہیں چلے گی ،تحریک انصاف ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن شیڈول روکنے کی درخواست ،عدالت نے سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیدیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں