election shedule

الیکشن شیڈول روکنے کی درخواست ،عدالت نے سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیدیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن شیڈول جاری کرنے سے روکنے کی درخواست پر سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہری آفتاب ورک نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی کہ ملک بھر سے افغان باشندوں کو واپس جانے کا حکم دیا گیا ،انکشاف ہوا ہے کہ افغانیوں کو ہزاروں جعلی شناختی کارڈ جاری ہوئے جن پر کثیر تعداد میں ووٹ بھی بنے ،نادرا کو حکم جاری کیاجائے کہ وہ جعلی شناختی کارڈ ڈیلیٹ کر کے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے ۔چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بینچ کل سماعت کرے گا ۔

یہ بھی پڑھیں : 44سال بعد بھٹو کو انصاف کی امید،سپریم کورٹ میں عدالتی قتل کی اگلے ہفتے سماعت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں