کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مزنا وقاص نے اپنے تین حمل ضائع ہونے کا انکشاف کردیا اور کہاکہ اس دوران ان کے خاندان کے لوگوں نے انہیں طعنہ دیا کہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے میں خود اپنے بچے ضائع کررہی ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کاکہناتھاکہ بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا، سانولی رنگت پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جب دوسری بار حمل ضائع ہوا تو میرے اپنے خاندان والوں نے طعنہ دیا کہ میں شوبز انڈسٹری میں کام کرتی ہوں اس لیے میں خود ہی بچے ضائع کررہی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ سن کر مجھے سب سے زیادہ دکھ ہوا،لوگوں نے کہا کہ کیونکہ مجھے میڈیا میں کام کرنا ہے اس لیے میں خود بچے ضائع کرتی ہوں، میں نے کبھی بچہ گود لینے کی کوشش نہیں کی، اس معاملے میں شوہر نے میرا بہت ساتھ دیا۔
![وہ پاکستانی اداکارہ جس نے اپنے تین حمل ضائع ہونے کا انکشاف کردیا](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/12/z10-6-940x480.jpg)