ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈا داکارہ پریانکا چوپڑا کی بھی جعلی نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی ہے ، اس سے پہلے رشمیکا مندانا، کترینہ کیف، کاجول اور عالیہ بھٹ کی بھی ڈیپ فیک ویڈیو لیک ہوچکی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا کی ویڈیو بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے تیار کی گئی ہے لیکن اس بار ویڈیو میں اداکارہ کا چہرہ نہیں بلکہ آواز کو تبدیل کیا گیا ہے۔پریانکا چوپڑا کی ڈیپ فیک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے، تاہم ابھی تک اداکارہ کا اپنی ڈیپ فیک ویڈیو سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔
![پریانکا چوپڑا کی بھی جعلی نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/12/z12-4-940x480.jpg)