کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار سرگرم ہیں، مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس 853 پوائنٹس اضافے سے 64771 کی بلند سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔مارکیٹ میں اب تک 15 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہو چکا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق آج بھی سٹاک مارکیٹ میں ایک اور نیا دن ایک اور نیا ریکارڈ سامنے آیا ہے،گذشتہ روز 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 63 ہزار 917 پر بند ہوا تھا۔گذشتہ روز 34.1 ارب روپے مالیت کے 93.9 کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے،گذشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیز دیکھی گئی تھی، 100 انڈیکس 53 پوائنٹس اضافے سے 62546 کی سطح پر ٹریڈ کیا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی آئی ہے،انٹربینک میں ڈالر 29 پیسے سستا ہو کر 283 روپے 85 پیسے پر آ گیا ہے،گذشتہ روز ڈالر 284 روپے 14 پیسے پر بند ہوا تھا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس 438 پوائنٹس اضافے سے 64355 کی بلند سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔گذشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی آئی تھی،انٹربینک میں ڈالر 38 پیسے سستا ہوگیا تھا،انٹربینک میں امریکی ڈالر 284 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
