اسد قیصر کی گرفتاری پر گرفتاری،پشاور ہائی کورٹ نے بڑ حکم جاری کر دیا

پشاور(کورٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں مسلسل گرفتاریوں پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے بڑا حکم جاری کر دیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کو موجودہ درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی۔اسد قیصر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک مقدمے میں ضمانت ملتے ہی اسد قیصر کو کسی دوسرے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سوال اٹھایا کہ ایڈووکیٹ جنرل عدالت کو معاونت فراہم کرتے ہوئے آگاہ کرے کہ کیا کوئی ملزم ایک مقدمے میں گرفتار ہوجائے تو کیا باقی درج مقدمات میں بھی گرفتاری تصور ہو گی؟جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ عدالتی سوال پر جواب کے لیے وقت دیا جائے۔پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ 11 ایسے فیصلے ہیں کہ کسی ملزم کی ایک مقدمے میں گرفتاری کو موجود سارے مقدمات میں تصور ہو گی تاہم عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے جواب کے لیے وقت دے دیا۔پی ٹی آئی کے دوسرے وکیل سنکدر حیات شاہ نے عدالت سے استدعا کی کہ آج تک درج مقدمات میں اسد قیصر کو مزید گرفتار نہ کیا جائے جس پر عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک اسد قیصر کو آج تک درج مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔عدالت نے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت دی کہ ایڈووکیٹ جنرل تیاری کر لیں جبکہ اس کیس میں معاون بھی مقرر کیا جائے گا اور آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل،پی ٹی آئی کے وکلاء اور معاون کو سنا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں