لاہور(کورٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اپنی 5 سال کی نا اہلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نا اہلی کے نوٹیفکیشن کو غیر آئینی قرار دے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں 5 سال نااہلی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی،درخواست بیرسٹر علی ظفر،بیرسٹر گوہر علی خان کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار سابق وزیر اعظم اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا بانی ہے،توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نےدرخواست گزار کو نا اہل قرار دیا،الیکشن کمیشن نے اختیار نہ ہونے کے باوجود غیر آئینی،غیر قانونی طور پر انہیں نا اہل کیا۔درخواست میں کہنا ہے کہ درخواست گزار اور ان کی جماعت کو الیکشن سے باہر رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے،الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جس کا کام صاف شفاف الیکشن کرانا ہے،الیکشن کمیشن نے 8 اگست کو نا اہلی کا نوٹیفکیشن خلاف آئین و قانون جاری کیا۔عمران خان نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے جاری نا اہلی کے نوٹیفکیشن کو غیر آئینی قرار دے اور کیس کے فیصلے تک نوٹیفکیشن معطل کرے۔
