صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کی لندن میں قو نصل جنرل آف پاکستان طارق وزیر سے ملاقات

لندن(مرزا نعیم الرحمان) پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور او پی جی ایف کے وفد کی قو نصل جنرل آف پاکستان طارق وزیر سے ملاقات ‘ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر خصوصی نشست رکھی گئی‘ میٹنگ میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے او پی جی ایف کے سینئر ممبران اور صحافی برادری شریک ہوئی۔
افضل بٹ صدر پی ایف یو جے نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کے لیے حکومت پاکستان کو موثر اقدامات کرنا ہونگے ،پاکستان کے خیراتی ادارے، مساجد وغیرہ اوورسیز پاکستانی چلانے کیلئے اہم کردار نبھارہے ہیں، ہماری صحافی برادری مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کر رہی ہے۔ افضل بٹ نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اسٹیبلشمنٹ غلط فیصلے نہ کرتی تو آج ہم یورپ کے برابرہوتے ،آج پاکستان دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتا ہے تو اسکی وجہ محنتی پاکستان ہیںجنہو ں نے ایٹم بم بنایا،پاکستانی قونصلر جنرل طارق وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
چیئرمین اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن ظہیر اختر نے کہا کہ ہمارا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے جس کیلئے تمام کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں، اوورسیزپاکستانی گلوبل فاﺅنڈیشن دنیا بھر میں پاکستان سے جڑے اوورسیز کے مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں، ہمیں متحد ہو کر پاکستان کی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا۔قونصل جنرل آف پاکستان طارق وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے، چوہدری ذوالفقار چوہان،ماجد نذیر ، وسیم چوہدری،مشتاق مغل،آصف بٹ،چوہدری نصرت،چوہدری ناصر اقبال، زاہد ہاشم،زاکر‘ظہیر اخترودیگر احباب بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں