لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر مونس الٰہی کیخلاف ایف آئی آر بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ،سپریم کورٹ میں 15دسمبر کو کیس کی سماعت ہو گی ،ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا گیا ۔یاد رہے کہ سپیشل جج سنٹرل لاہور نے مونس الٰہی کیخلاف مقدمہ خارج کیا تھا ۔
