ISI duty

بشریٰ بی بی اورلطیف کھوسہ کی آڈیو لیکس ،آئی ایس آئی کو سراغ لگانے کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول کی وکیل سے بات چیت کی آڈیو لیکس کرنے والے کا سراغ لگانے کا حکم جاری کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے خفیہ ایجسی آئی ایس آئی کو آڈیو لیک کرنے والے کو پکڑنے کا حکم جاری کیا ہے ،عدالت نے آئیندہ سماعت پر ڈی جی پیمرا اور ڈی جی لا کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی جاری کیا ۔ہائیکورٹ نے تحریری حکم جاری کیا ہے کہ دستیاب ٹیکنالوجی سے معلوم کیا جائے کہ آڈیو سب سے پہلے کس نے لیک کی ،آڈیو لیکس سے تاثر ملتا ہے کہ شاید ریاست کے پاس اسے روکنے کی صلاحیت نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : 190ملین پاﺅنڈ کیس ،شریک ملزمان کے اشتہارجاری کر دیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں