کوپن ہیگن (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دیدیا گیا ،دو سال قید کی سزا مقرر۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کی اسمبلی نے عوامی مقامات پر قرآن کے بے حرمتی پر پابندی لگاتے ہوئے اسے غیرقانونی قرار دینے کا بل پاس کر لیا ،قرآن کی بے حرمتی کرنے والے کو دو سال کی قید سنائی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں ہر ہفتے کتنے افراد خود کشی کرتے ہیں؟تہلکہ خیز خبر آ گئی