لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ چور چور کہنے والے خود سب سے بڑے چور ہیں،190 ملین پاونڈز سکینڈل کرپشن کا سب سے بڑا سکینڈل ہے،ہمارا مطالبہ اقتدار نہیں،قوم کو بتائیں اس ملک میں ڈاکہ کس نے ڈالا ہے،سب کا احتساب ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی 5 سال کیلئے نااہلی،درخواست ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کو بھجوا دی گئی
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ن لیگ کے پانچویں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ وقت اچھا اور کچھ کم اچھا بھی آیا،وقت کو برا نہیں کہنا چاہئے، اتارچڑھاو زندگی کا حصہ ہے مگر کچھ زخم کبھی نہیں بھرتے،ن لیگ کی قیادت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،چاہتے ہیں کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالیں،خواہش ہے پاکستان کو اس گرداب سے باہرن کالا جائے۔انہو ں نے کہا کہ جو بھی سیاسی میدان میں آئے اسے سوچنا چاہئے ملک کیلئے کچھ کرنا ہے، البتہ ہماری بدنصیبی ہے گزشتہ 75 سال سے کھیل کھیلے جاتے رہے،ملک پر ایک کھلنڈرا مسلط کیا گیا جسے معیشت کا کچھ پتا نہیں تھا، وہ شخص صرف زبانی کلامی ریاست مدینہ کہتا تھا ریاست مدینہ کیا تھی اسے دور دور تک کوئی اندازہ نہیں،دوسروں کو نیچا دکھانے کیلئے ریاست مدینہ کا نام لیتے رہے،جب کبھی سوچتا ہوں تو پھر یہ باتیں کرنی پڑتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:190ملین پاﺅنڈ کیس،شریک ملزمان کے اشتہار جاری کر دیے گئے
نواز شریف نے کہا کہ 190 ملین پاونڈز سکینڈل کرپشن کا سب سے بڑا سکینڈل ہے،بند لفافہ دکھا کر اپروول لیتے رہے،لفافہ کھول کر ہی نہیں دکھایا،سپریم کورٹ نے کہا یہ حکومت پاکستان کا پیسہ ہے وہاں جانا چاہیے،وہ پھر کہتے ہیں بجلی کی قیمتیں بڑھ گئیں،اگر آپ قوم کا 60 ارب روپے کھا جائیں گے تو بجلی کی قیمتیں ہی بڑھیں گی، 60 ارب روپے نہ کھاتے تو بجلی کا کارخانہ لگ جاتا،ہم پر الزام لگاتے ہوکہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی،ہماری پارٹی کے لوگوں کو جیل میں ڈالا گیا،مجھے آج 7 سال بعد انصاف مل رہا ہے،ہائی کورٹ کا کیس لگا کہ مجھ پر سب بوگس مقدمے بنائے گئے،انہی کے دور میں 190 ملین پاونڈز سپریم کورٹ میں آئے،چور چور کہنے والے خود سب سے بڑے چور ہیں،ملک کو یہاں تک کس نے پہنچایا،ڈالر کیوں اتنا مہنگا ہو گیا اور پیسہ مٹی میں مل گیا؟یہ سب باتیں ملک کو تباہ کر گئیں،لہٰذا سب کا احتساب ہونا چاہئے۔