zardari

نئے جوش کے ساتھ عوام کی خدمت کو تیار ہیں ،زرداری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ پی پی نے ہمیشہ عام آدمی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوششیں کیں ،کسی جماعت نے اپنے منشور کی تکمیل کیلئے پیپلز پارٹی سے زیادہ قربانیاں نہیں دیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مسلسل آگے کی جانب سفر کیا اور اپنے تجربات سے سیکھا ،نئے جوش اور فرض کے احساس کے ساتھ عوام کی خدمت کیلئے تیار ہیں ،خوراک تعلیم اور صحت جیسے محکموں کو ڈیجیٹلائز کرنا ضروری ہو چکا ہے ،انسداد ہراسگی قوانین کو مزید مضبوط کرنا اور ان پر عملدرآمد کرانا ضروری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : کتابوں کی خریداری میں کرپشن کا الزام ،چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بورڈ معطل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں