لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خطرات کی وجہ سے الیکشن کو ملتوی نہیں کیا جا سکتا ،پنجاب میں ہم کسی سے سیاسی اتحاد نہیں کرینگے ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے انتخابی عمل کو سیکیورٹی فراہم کریں ،سیاسی جماعتیں بھی اپنی سرگرمیوں میں سیکیورٹی کا خیال رکھیں ،ن لیگ الیکشن کیلئے تیار ہے ،15اور16دسمبر کو امیدواروں کی فہرست جاری کر دینگے ۔
یہ بھی پڑھیں : نئے جوش کے ساتھ عوام کی خدمت کو تیار ہیں ،زرداری