لاہور (شوبز رپورٹر) معروف اداکارعمران اشرف نے خود کو ’بھولا‘ کہے جانے کی وجہ بتادی اور کہا ہے کہ محبت‘ اعتبار اور اعتماد کے معاملے میں واقعی ’’بھولا‘‘ ہوں۔ سوشل میڈیا پر عمران اشرف کے پروگرام سے ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں پروگرام میں شریک ایک خاتون ان سے کہتی ہیں کہ سب آپ کو بھولا، بھولا کہہ رہے ہیں لیکن آپ لگتے تو نہیں ہیں‘ جس پر عمران اشرف نے کہا یقینا جب بات آتی ہے محبت کی، اعتبار کی اور اعتماد کی تو میں بہت بھولا ہوں لیکن جب اس کے علاوہ کسی اور معاملے کی بات آتی ہے تو میں ہرگز بھولا نہیں ہوں۔
![عمران اشرف نے خود کو ’بھولا‘ کہے جانے کی وجہ بتادی](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/12/z3-7-940x480.jpg)