کراچی (شوبز ڈیسک) معروف لیجنڈری اداکارہ بشری انصاری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سر براہ نواز شریف کیخلاف کی گئی بات پر وضاحت پیش کردی اور کہا ہے کہ اس آدمی کو نواز شریف نے خود نہیں بھیجا تھا۔ اس سے قبل بشری انصاری کاکہنا تھا کہ مجھے کچھ دن قبل میں آرٹس کونسل میں ایک تقریب میں مدعو کیا گیا جہاں گفتگو کے دوران میرے والد بشیر احمد کا ذکر ہوا تو میں نے ان کی زندگی کے مختلف پہلوں پر گفتگو کی اور اسی دوران یہ بھی بتایا کہ نواز شریف کی پارٹی کا آدمی بابا جان کو رشوت دینے آیا جو انہوں نے لی نہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اس آدمی کو نواز شریف نے خود نہیں بھیجا تھا، یہ چیز مجھے معلوم ہے کہ ہر پارٹی میں کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو یہ عمل خود سے کرتے ہیں۔
![مسلم لیگ ن کے بندے کی طرف سے رشوت کو نوازشریف سے جوڑے جانے پر بشریٰ انصاری کی وضاحت آگئی](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/12/z7-8-940x480.jpg)